ارنا نے صیہونی اخبارمعاریو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے جمعے کی رات کانگریس کو بائی پاس کرکے، اسرائیل کو چار ارب ڈالر کے جدید ترین اسلحے دینے کی تصدیق کردی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس ڈیل میں جںگی طیاروں سے گرائے جانے والے دسیوں ہزار بمب، ڈی نائن نوعیت کے بلڈوزر اور بنکر بسٹر بموں کو اسمارٹ بم میں تبدیل کرنے والے گائیڈیڈ سسٹم بھی شامل ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس معاہدے میں، 35 ہزار، ایک ٹن کے بم اور چار ہزار بنکر بسٹر بم شامل ہیں جو 2026 میں دیئے جائيں گے اور ڈی نائن نوعیت کے بلڈوزر 2027 میں اور 500 ٹن کے پانچ ہزار بم 2028 میں صیہونی حکومت کو دیئے جائيں گے۔
صیہونی روزنامے یدیعوت آحارانوت نے لکھا ہے کہ امریکا نے اس علاقے میں خطرات کے مقابلے میں، اسرائیل کی فوجی برتری کے تحفظ کے لئے اسرائیل کے لئے اسلحے کی سپلائی کا یہ معاہدہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ